The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال نرسز فورم کا سالانہ کنوینشن، خدمات کا اعتراف اور مسائل کے حل کی یقین دہانی

Chitral Times

چترال نرسز فورم کا سالانہ کنوینشن، خدمات کا اعتراف اور مسائل کے حل کی یقین دہانی

چترال نرسز فورم کا سالانہ کنوینشن، خدمات کا اعتراف اور مسائل کے حل کی یقین دہانی

چترال نرسز فورم کا سالانہ کنوینشن، خدمات کا اعتراف اور مسائل کے حل کی یقین دہانی

پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال نرسز فورم پاکستان (سی این ایف پی ) کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ نرسز کنوینشن ہفتے کے روز آرکائیو لائیبریری پشاور میں منعقد ہوا، جس میں خیبرپختونخوا بھر سے نرس آفیسرز، نرسنگ کالجز کے پرنسپلز، طالبات، صحافی، انسانی حقوق کارکنان اور سول سوسائٹی نمائندگان نے شرکت کی۔

کنوینشن میں چترال سے تعلق رکھنے والی نرسز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شعبہ نرسنگ میں ان کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نرسز کو درپیش مسائل جیسے محدود وسائل، تبادلہ پالیسیوں میں غیر شفافیت، تربیتی مواقع کی کمی، پیشہ ورانہ ترقی کی راہیں مسدود ہونا، اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی جیسے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

تقریب میں موجود محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام نے نرسز کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چترال جیسے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طبی عملے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ وہ مزید جذبے سے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

کنوینشن کے دوران بہترین خدمات انجام دینے والے نرسز کو اعزازی اسناد اور ٹوکن آف اپریسی ایشن سے نوازا گیا۔ نرسنگ کالجز کی طالبات نے سینئر نرسز کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

چترال نرسز فورم کے صدر جعفریاد حسین، چیرپرسن فریدہ فراز اور ایگزیکٹو کونسل کی رکن مسرت اعجاز نے کنوینشن کو کامیاب بنانے پر تمام مہمانوں، شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پلیٹ فارمز نرسز کی پیشہ ورانہ شناخت مضبوط بنانے اور ان کی آواز حکام تک پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

پروگرام صحافت سے وابستہ خواتین حضرات کی خدمات کا اعتراف بھی تھا جو نرسز کی آواز کو حکام بالا تک پہنچاتے رہتے ہیں، جنھیں ایوارڈ سے نوازا گیا،

کنوینشن میں معروف انسانی حقوق کارکن پیر مختار نبی، پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل ولی اور ڈپٹی سیکرٹری فائنانس سید ابراہیم شاہ نے خصوصی شرکت کی اور چترالی نرسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

chitraltimes chitral nurses forum annual convension peshawar 14

chitraltimes chitral nurses forum annual convension peshawar 4

chitraltimes chitral nurses forum annual convension peshawar 1

chitraltimes chitral nurses forum annual convension peshawar 10

chitraltimes chitral nurses forum annual convension peshawar 11

chitraltimes chitral nurses forum annual convension peshawar 12

chitraltimes chitral nurses forum annual convension peshawar 7

chitraltimes chitral nurses forum annual convension peshawar 9

chitraltimes chitral nurses forum annual convension peshawar 2

chitraltimes chitral nurses forum annual convension peshawar 8

chitraltimes chitral nurses forum annual convension peshawar 3