Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں کرسمس ڈے تقریب، ڈپٹی کمشنر کی بطور مہمان خصوصی شرکت، کرسمس کا کیک کاٹا گیا 

شیئر کریں:

چترال میں کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب، ڈپٹی کمشنر کی بطور مہمان خصوصی شرکت، ، کرسمس کا کیک کاٹا گیا

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ )ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدانوارالحق نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں کرسمس ڈے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام تمام مذاہب کے پیرو کاروں کے حقوق پورے کرنے اور پیار ومحبت کا درس دیتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ چترال کو خوبصورت رکھنے میں مسیحی برادری کا بہت بڑا کردار ہے ضلعی انتظامیہ جس کی قدر کرتی ہے ، اُن کے تمام مسائل پر بھر پور توجہ دی جائے گی ۔ اور کسی بھی مسئلے کے حل کے سلسلے میں اقلیتی کمیونٹی کے تمام افراد کیلئے ہمارے کے دروازے کھلے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر محمدانوارالحق ،اسسٹنٹ کمشنر چترال عاطف جالب نے کرسمس کی مبارک بادد ی ، مسیحی برادری کی خوشیوں میں بھرپورحصہ لیا ان کے ہمراہ ملکرکرسمس کیک کا ٹنے کی رسم ادا کی اوربچوں کو کیک کھلایا ۔ اس موقع پر ایلڈر بابر مسیح ،سوشل ورکرنقاش مسیح، لیڈی کونسلر ربقہ شہزادی اوردوسروں نے کہاکہ روشنیوں اور رنگوں کے اس تہوار کی تیاریاں دسمبر کے آغاز سے ہی شروع کردی جاتی ہیں۔ بچے اور نوجوان سبھی بھرپور جوش و جذبہ سے حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم گذشتہ چالیس برسوں سے چترال میں رہائش پذیر ہیں،چترالی کمیونٹی کی شرافت اور ہمدردی نے کبھی بھی اُنہیں اقلیت ہونے کا احساس نہ ہونے دیا ۔ تقریب کے دوران مسیحی برادری کے نوجوانوں نے کرسمس کے گیت گائے اورمملکت خداداد کی سلامتی کی دعاکی۔

chitraltimes xmass day celebration chitral lower dc 8

chitraltimes xmass day celebration chitral lower dc 6

chitraltimes xmass day celebration chitral lower dc 5 chitraltimes xmass day celebration chitral lower dc 7 chitraltimes xmass day celebration chitral lower dc 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69434