The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں وقفے وقفے سے دوسرے روز بھی بارش اور برفباری جاری ، لواری ٹنل سمیت بالائی علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑی ۔ تاہم ٹریفک جاری

Chitral Times

چترال میں وقفے وقفے سے دوسرے روز بھی بارش اور برفباری جاری ، لواری ٹنل سمیت بالائی علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑی ۔ تاہم ٹریفک جاری

چترال میں وقفے وقفے سے دوسرے روز بھی بارش اور برفباری جاری ، لواری ٹنل سمیت بالائی علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑی ۔ تاہم ٹریفک جاری

چترال میں وقفے وقفے سے دوسرے روز بھی بارش اور برفباری جاری ، لواری ٹنل سمیت بالائی علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑی ۔ تاہم ٹریفک جاری

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال شہر سمیت چترال لوئیر اور اپر کے تمام علاقوں میں دوسرے دن بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ واقفے وقفے سے جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ گولین گول سے بجلی کی ترسیل گزشتہ رات سے بند ہے، جس کے باعث چترال مکمل تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، جمعہ کے روز چترال شہر میں اکثرکاروباری مراکز بند رہے ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ،

لوئر چترال کے کالاش ویلیز ، گرم چشمہ ، شیشی کوہ ، گولین میں 6سے 10 انچ تک برف پڑی ہے جبکہ چترال شہر میں تقریبا 4 انچ آیون میں 2 انچ برف پڑ چکی ہے

اسی طرح گزشتہ دن سے اپر چترال میں برفباری کا سلسلہ بدستور دوسرے روز بھی جاری رہا موڑکھو کے ہیڈکواٹر وریجون میں ایک فٹ ہیڈ کوارٹر بونی اور بالائی علاقوں مستوج لاسپور کھوت تورکھو تریچ میں پانچ انچ سے سولہ انچ تک برفباری کی اطلاعات ہیں، بالائی چترال کے بعض علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہیں بجلی کا نظام درہم برھم محکمہ موسمیات کے کہنے کے مطابق برف باری کا یہ سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے

لواری ٹنل ائریا میں رات بھر بلاوقفہ برفباری جاری رہا اور روڈ پر ایک فٹ سے زیادہ برف پڑی ہے ۔ تاہم برفباری کے دوران بھی لواری ٹنل روڈ کی صفائی جاری رہی ۔ جس کے باعث سنو چین کے ساتھ گاڑیوں کی آ مدورفت جاری رہی ۔ اور پشاور و اسلام آباد کی مسافر گاڑیاں لواری کے راستے آ ج جمعہ کی صبح چترال پہنچ گئے

بالائی چترال میں برفباری زیادہ ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں زندگی مفلوج ہو کے رہ گئی ہے ۔ یارخون،کھوت ،ریچ ، تریچ،پھستی وغیرہ مقامات میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑنے کی اطلاعات ہیں ۔

برفباری سے چترال اپر اور لوئر کے انٹرنل روڈ پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے ۔ اس لئے ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس کے باعث دفترات میں حاضری نسبتا کم رہی ۔ دو دنوں سے جاری بارشوں اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ،لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں ۔

برفباری کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی ترسیل رک گئی ہے ۔ رسد میں کمی اور طلب میں اضافے کے سبب جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے ۔ اور چترال شہر ، آیون وغیرہ مقامات میں سوختنی لکڑی 950سے1000 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔ جو سرکاری نرخنامہ سے 200سے 250 روپے زیادہ ہے ۔ لیکن انتظامیہ نے لکڑی سپلائر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی مداخلت کی وجہ سے چترال شہر میں لکڑی کی قمیتیں اچانک بڑھ گئی ہیں، جبکہ ان کی مداخلت سے پہلے چترال شہر میں۸۰۰روپے تک من لکڑی مل جاتا تھا، ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کا لکڑی سپلائر پر کنٹرول نہیں ہے جو من مانی قیمتوں پر لکڑی ٹال والوں کو فروخت کرتے ہیں،

chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 11

chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 15 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 18 chitraltimes chitral snowfall chitral city shahi masjid shahi mosque chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 2 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 3 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 4 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 5 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 6 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 7 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 8 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 9 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 10 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 12 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 13 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 16

chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 19 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 20 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 21

chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 22 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 23

chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 24 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 25
chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 26 chitraltimes chitral snowfall chitral city and mulkhow warijun upper chitral 1