Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں محرم الحرام عشرہ شہادت فاروق و حسین کے طور پر منایا جائے گا۔ نواز مدنی

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں محرم الحرام عشرہ شہادت فاروق و حسین کے طور پر منایا جائے گا۔ نواز مدنی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ضلعی سیرت کونسل کے زیر اہتمام لویر اور اپر چترال کے مختلف مقامات پر کانفرنس سیمینار اور حمد و نعت کے محافل منعقد ھوں گے۔ چیرمین ضلعی سیرت کونسل چترال حافظ نواز مدنی نے کہاھے کہ چترال بھر میں محرم الحرام شہادت فاروق و حسین کے طور پر منایا جائے گا اس حوالے سے لویر و اپر چترال کے مختلف مقامات پر سیرت سیدنا حضرت عمر فاروق رض اور سیرتِ سیدنا حضرت حسین رض کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ھوں گے جس میں کانفرنس سیمینار و حمدو نعت محافل شامل ھے اس حوالے سے مرکزی تقریب سالانہ عظیم الشان شہادت فاروق و حسین کانفرنس دس محرم الحرام مورخہ 9 اگست کو تاریخی گول مسجد سنگور میں منعقد ھو گاجس میں چترال بھر سے علماء کرام شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کے آغاز ھونے کے ساتھ ساتھ خاندان نبوت اور اصحاب محمد کے لازوال قربانیوں کا عظیم داستان بھی ھے جس سے مکمل طور پر سمجھنا اور قوم کو سمجھانا وقت کا اھم تقاضا اور ضرورت ھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64183