چترال میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے تمام متعقلہ اداروں کو پابند کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) جماعت اسلام چترال لوئیر کی ایک وفد گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر محمد عمران خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں امیر جماعت اسلامی چترال لوئیر جمشید احمد، سابق ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ، خان حیات اللہ خان, عبدالحق ودیگر بھی شامل تھے۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ان کے ساتھ بجلی کے حوالے سے گزشتہ میٹنگ میں فیصلوں پر عملدرآمد کرانے اور چترال سے ناروالوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ، وفد نے ڈپٹی کمشنر کو چترال میں جاری حالیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے عوامی تشویش اور غم غصے سے اگاہ کیا، اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ گولین بجلی گھر میں فی الوقت بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے لہذا بے جا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیاجائے۔ جبکہ متعلقہ ادارے جان بوجھ کر لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کررکھے ہیں جس کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے، انھوں نے بتایا کہ چترال کے صارفین بل کی ادائیگی برقت کرتے ہیں ، لہذا بے جا ناروا لوڈشیڈینگ سلسلہ بند کیاجائے بصورت دیگر عوامی حلقے دوبارہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ بجلی سے متعقلہ تمام اداروں کی ایک میٹنگ بلاکر چترال سے بے جالوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے، اور غیر قانونی ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم کیا جائیگا،