The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں زیر گردش وائس میسجز جھوٹ پر مبنی ہیں، ڈپٹی کمشنر/ ڈی پی او لوئیر چترال 

Chitral Times

چترال میں سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں زیر گردش وائس میسجز جھوٹ پر مبنی ہیں، ڈپٹی کمشنر/ ڈی پی او لوئیر چترال 

چترال میں سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں زیر گردش وائس میسجز جھوٹ پر مبنی ہیں، ڈپٹی کمشنر/ ڈی پی او لوئیر چترال 

چترال میں سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں زیر گردش وائس میسجز جھوٹ پر مبنی ہیں، ڈپٹی کمشنر/ ڈی پی او لوئیر چترال

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد علی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چترال میں سکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں زیر گردش وائس میسجز جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
چترال میں حالات مکمل طور پر پر امن اور معمول کے مطابق ہیں ۔کاروبار زندگی بحال ہے ۔ پاک افغان بارڈر سے متصل علاقوں میں بھی تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں ۔پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم جھوٹے وائس مسیجز کی سختی سے مزمت کرتی ہے۔ ارسون,ارندو ,گرم چشمہ اور دوسرے باڈر ایریاز کے علاقوں میں بھی سکول کھلے ہیں ۔ معمول کے مطابق کلاسز ہو رہے ہیں ۔ جھوٹے میسجز کے زریعے طلباء میں خوف و ہراس پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔لہذاعوام الناس سے گزارش ہے کہ بے بنیاد ، جھوٹے میسجز پر توجہ نہ دیں ۔ حالات بالکل نارمل ہیں ۔ سیاح بھی بلا خوف و خطر چترال آ سکتے ہیں ۔پاک فوج اور دوسرے سیکورٹی فورسز کے جوان باڈر ایریاز اور متعلقہ پوسٹوں و چوکیوں میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ عوام ایسے بے بنیاد اور جھوٹی افواہ پھیلانے والوں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

دریں اثنا ڈی پی او چترال لوئیر اکرام اللہ خٰان کے دفتر سے جاری ایک اور پریس ریلیز میں وضاحت کی گئی ہے کہ آج سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپس میں ایک افواہ پھیلائی گئی ہے جو کہ جھوٹ اور منگھڑت ہے. چترال میں امن کی فضاء برقرار ہے یہاں تک کہ فارن ٹورسٹ بھی چترال میں موجود ہیں اور مزید ٹورسٹ بھی آرہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز , چترال پولیس اور چترال لیویز اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔بارڈر پر پاک فوج موجود ہے دیگر مقامات پر پولیس, لیویز کے جوانان ناکہ بندیوں, چوکیات اور ڈسٹرکٹ کے تمام تھانہ جات کے حدود میں بھرپور انداز سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ کوئی پریشانی نہیں, جس نے بھی وٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پھیلائی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جس سے عوام کو بھی آگاہ کیا جائے گا ۔

chitraltimes dpo ikramullah khan chitral lower