Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں سرکاری گوداموں سے گندم کی فراہمی کے سلسلے میں چترال کی وفد کا چیف سیکریٹری سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں سرکاری گوداموں سے گندم کی فراہمی کے سلسلے میں چترال کی وفد کا چیف سیکریٹری سے ملاقات

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) سابق ایم این اے شہزاہ افتخار الدین کی قیادت میں چترال کا ایک چیف سکریٹری خیبرپختونخوا سے ملاقات کی۔ چترال اور دروش کے فلور ملوں کے بارے عوامی تحفظات سے آگاہ کیے۔

پیر کے دن سابق ایم این اے شہزاہ افتخار الدین ایک وفد کے ہمراہ چیف سکرٹری خیبرپختونخوا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں شہزادہ افتخار الدین کے علاوه سنیر لیگی رہنما محمد وزیر خان،حاجی عبدالرب اور سابق چیرمین رحمت ولی شاہ بھی شامل تھے۔اس موقع پر سکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ بھی موجود تھے۔شہزادہ افتخار الدین نے میٹنگ میں فلورملوں کے بارے عوامی تحفظات سے چیف سیکریٹری ودیگر حکام کو اگاہ کیا۔

یاد رہے کہ ٹاون چترال اور ٹاون دروش میں سرکاری گودام سے گندم ملز مالکان کو فراہم کیے جاتےہیں جو عوام کو آٹا فراہم کرتے ہیں ۔اس میں عوام کی شکایت ہے کہ آٹا معیار کے مطابق نہیں اور انہیں سرکاری گودام سے گندم فراہم کی جائے۔ چیف سکرٹری عوامی تحفظات دور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جو پانچ دنوں کے اندر اپنی رپورٹ چیف سکرٹری کوپیش کرینگے جو اس رپورٹ کی روشنی میں اگلا لایحہ عمل مرتب کرینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70987