The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں رواں سیزن کے تیسرے کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار، امریکن شکاری نے ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالرز کے عوض پرمٹ حاصل کیا تھا

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال لوئیر کے گہریت -گولین کمیونٹی گیم ریزرو میں امریکن شہری Mr. Robert Myles Hall, نے کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے ، یہ چترال میں روان سیزن کا تیسرا ٹرافی شکار ہے، جبکہ اس سے پہلے ایک امریکن اور ایک روسی شکاری نے ٹرافی شکار کیئے تھے۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال فاروق نبی نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ کشمیر مارخور کی عمر تقریباً آٹھ سال تھی،اور سینگوں کا سائز 38 انچ ہے، ٹرافی ہنٹنگ کے لیے امریکن شہری نے ایک لاکھ پچیس ہزار امریکن ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیاتھا۔ یادرہے کہ چترال کے لوگوں نے جنگلی حیات خصوصاً کشمیر مارخور کی کنزرویشن میں کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جسکی وجہ سے مارخور کی ابادی میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔ اور چترال کے مختلف کنزروینسی میں ٹرافی شکار کے لئے درجن سے زیادہ مارخور موجود ہیں۔ مگر ٹرافی پرمٹ نہ ملنے کے باعث مختلف کنزروینسی کے عوام میں یہ تشویشن پائی جاتی ہے۔اور مطالبہ کررہے ہیں کہ چترال کے لئے ٹرافی پرمٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ تاکہ علاقے کو مالی فوائد کے ساتھ طبی عمر کے اخری حد کو چھونے والے مارخور ضائع ہونے سے بھی بچ سکیں۔

chitraltimes Robert Myles Hall hunt a trophy hunt of kashmir markhor in chitral 2