The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 12 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں برفباری کے باعث موخر شدہ پولیو مہم اتوار کے روزدوبارہ شروع ہوا

Chitral Times

چترال میں برفباری کے باعث موخر شدہ پولیو مہم اتوار کے روزدوبارہ شروع ہوا

چترال میں برفباری کے باعث موخر شدہ پولیو مہم اتوار کے روزدوبارہ شروع ہوا

چترال ( محکم الدین ) چترال میں موخر شدہ پولیو مہم اتوار کے روز شروع ہو ا ۔ یہ مہم گذشتہ ہفتے شدید برفباری کے باعث موخر کیا گیا تھا ۔ ای پی آئی کو آرڈنیٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ یہ مہم 30 جنوری تک جاری رہے گا ۔ اور 14یونین کونسلوں میں‌پانچ سال سے کم عمرکے 49058 بچوں کو قطرے پلوائے جائیں گے ۔ قطرے پلانے کا عمل نہ صرف چترال کے شہری علاقوں میں جاری ہے ۔ بلکہ لواری ٹنل پر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل جاری ہے ۔ اور ان تمام بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں ۔ جو والدین کے ساتھ سفر کر رہے ہیں ۔ چترال کے لوگ پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے انتہائی طور پر حساس ہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔کہ چترال گذشتہ کئی سالوں سے پولیو فری ضلع کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ تاہم چترال کے قریبی اضلاع اور افغانستان کے علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے چترال کو بھی الرٹ رہنا پڑتا ہے ۔ متعلقہ ڈاکٹر نے چترال کے والدین کے بھر تعاون کی تعریف کی ہے ۔ جس میں والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پولیو اہلکاروں کی مدد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولیو کے حوالےسے ذرا سی غلطی زندگی بھر کی پشیمانی کا سبب ہوتا ہے ۔ اس لئے اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ۔