چترال مستوج روڈ لاواث، گرین لشٹ کے مقام پر دو ماہ سے پڑاملبہ کوئی اُٹھانے کےلئے تیار نہیں، گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا، ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل
چترال، مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) ریشن اور گرین لشٹ کے درمیان واقع پہاڑی میں مستوج روڈ پر گزشتہ دو ماہ سے ملبہ پڑا ہوا ہے، جس کے باعث یہ سڑک شدید خطرناک ہو چکی ہے۔ مقامی افراد اور مسافر اس صورتِ حال سے شدید پریشان ہیں، لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔
ملبے کی موجودگی کے باعث سڑک کی چوڑائی کم ہو گئی ہے، جس سے گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس مقام پر راستہ اتنا تنگ ہو چکا ہے کہ دو گاڑیوں کا ایک ساتھ گزرنا ممکن نہیں ہے، اور اس مقام خطرناک موڑ بھی ہے
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکموں کو اس مسئلے سے آگاہ کیا، لیکن ابھی تک کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔۔
اگر فوری طور پر راستے سے ملبہ نہ ہٹایا گیا تو کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔ اس سڑک پر روزانہ سینکڑوں گاڑیاں سفر کرتی ہیں، اور کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے
مقامی آبادی اور مسافروں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد سڑک کی صفائی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو نہ صرف انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگا بلکہ مستوج اور دیگر علاقوں سے چترال تک سفر کرنے والے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

