Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لویر میں ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ کا اغاز، ٹورنامنٹ میں چترال کے دونوں اضلاع سے پولو کے 62 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

شیئر کریں:

چترال لویر میں ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ کا اغاز، ٹورنامنٹ میں دونوں اضلاع سے پولو کے 62 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز )ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ ہفتہ کے روزپولوگراونڈ لوئرچترال میں شروع ہوگیا ۔جو17جون 2023تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محمد خان نے چترال پولوگراؤنڈ میں بال پھینک کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پرسرکاری افیسران ملکی سیاح اورتماشائیوں کی جم غفیرموجودتھی۔ ٹورنامنٹ میں چترال کے دونوں اضلاع سے پولو کی 62 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ اور روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز چار میچ کھیلے گئے ۔جس میں چترال اے ٹیم کامقابلہ کوشٹ ریڈ ٹیم کے ساتھ،ہیڈکواٹرچترال گرین ٹیم کاایڈمنسٹریشن اپرچترال کے ساتھ،چترال سکاؤٹس اے ٹیم بمقابلہ یونیورسٹی اف چترال اورانجگان لٹکوہ اے کامقابلہ سب ڈویژن مستوج ریڈ کے مابین ہوا۔

 

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہویے ڈپٹی کمشنرلوئرچترال محمدعلی نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والےکھلاڑیوں کو شندور پولو فیسٹول کیلئے سیلکٹ کیا جائے گا ۔ اس لئے شندور پولو فیسٹول کیلئے ٹیم تشکیل دینے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولو چترال کا معروف روایتی کھیل ہے ۔ اور ہم اس کو بھر پور سپورٹ کرتے ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو درپیش مسائل حل کر یں اورپولو پلیرز اس کھیل کو زندہ رکھنے کیلئے اپنا پیٹ کاٹ کر گھوڑا پالتے ہیں ۔ جو کہ اپنی ثقافت کے ساتھ اُن کی دلی محبت کا ثبوت ہے ۔ ضلعی انتظامیہ پولو ایسو سی ایشن کی ہر ممکن مدد کرے گی۔اس موقع پرڈائریکٹرخیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی راجہ فضل خالق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعرفان الدین،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عدنان حیدرملوکی ،صدر پولوایسوسی یشن شہزادہ سکندرالملک ودیگر بھی موجود تھے۔

chitraltimes district cup polo tournament kicked off here in Chitral 6

chitraltimes district cup polo tournament kicked off here in Chitral 9 chitraltimes district cup polo tournament kicked off here in Chitral 8 chitraltimes district cup polo tournament kicked off here in Chitral 7 chitraltimes district cup polo tournament kicked off here in Chitral 5 chitraltimes district cup polo tournament kicked off here in Chitral 4 chitraltimes district cup polo tournament kicked off here in Chitral 3 chitraltimes district cup polo tournament kicked off here in Chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75232