چترال لویر سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر انوار الحق کے اعزاز میں اعزازیہ تقریب
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز )چترال لویر سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر انوار الحق کے اعزاز میں پی ٹی آئی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری اور ویلج ناظم فخر اعظم نے گورنر ہاؤس چترال میں اعزازیہ دیا جس میں چترال کے تمام سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں مولانا جمشید احمد، قاری جمال عبدالناصر، الحاج عید الحسین، ظہیر الدین، فداء الرحمن،شاہد جلال، نبیگ شراکٹ ایڈوکیٹ اور دوسروں نے تبدیل ہونے والے ڈی سی کی چترال کی ترقی اور پیش آمدہ مسائل کے حل کے سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں دوسرے افسران کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔


