چترال لوئیر کے صوبائی نشست پی کے ٹو کے نتائج موصول ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار فتح الملک علی ناصر کامیاب قرار
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دونشستوں میں سے ابتک صرف ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے ٹو کے رزلٹ موصول ہوچکے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فتح الملک علی ناصر نے واضح برتری سے کامیاب قرار پائے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر محمد عاطف جالب کے دفتر سے جاری فارم 47 کے مطابق مہتر چترال نے 28510ووٹ حاصل کئے جبکہ کے اس کے مدمقابل پی پی پی کے سلیم خان نے 22995ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے ٹو میں کل 172 پولنگ اسٹیشن تھے۔ ووٹروں کی کل تعداد 183361ہے، جن میں 99649مرد اور83712خواتین ووٹرز ہیں۔جن میں سے کل 98455ووٹ ڈالے گئے ، جبکہ 3223ووٹ مسترد ہوئے۔اور ووٹ ڈالنے کی شرح55۔ فیصد55رہی۔
چترال کے دوردراز علاقوں بروغل وغیرہ سے نتائج موصول نہ ہونے کے باعث پی کے ون اور این اے ون چترال کےحتمی نتائج تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں، تاہم موصولہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار پی کے ون سے ثریا بی بی اور این اے ون سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عبد الطیف کو واضح برتری حاصل ہے۔


