چترال لائرز فورم پشاور کے انتخابات مکمل، شاہد علی خان یفتالی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بلامقابلہ دوسری مرتبہ صدر منتخب
پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) پشاور ہاٸی کورٹ کے نیو بار روم (لطیف لالا بار روم )میں آج ہفتہ کے روز چترال لائرز فورم پشاور کے وکلاء نے سال 2024 /25 کیلے عہدہ داروں کا انتخاب کیا. ایڈوکیٹ ہائی کورٹ شاہد علی خان یفتالی متفقہ طور پر/ بلا مقابلہ دوسری بار چترال لائرز فورم کے صدر منتخب ہوگئے اور ان کیساتھ ایڈوکیٹ شہزادہ خان سینئر ناٸب صدر ,ایڈوکیٹ ہدایت الرحمن ناٸب صدر, ایڈوکیٹ مقبول زرین جنرل سیکرٹری ,ایڈوکیٹ عبدلقاسم علی شاہ جواٸنٹ سیکرٹری ,ایڈوکیٹ رضوان الدین انفارمیشن سیکرٹری,ایڈوکیٹ سلیم الدیں سیکرٹری فاینانس,ایڈوکیٹ رودابہ عیسی خان ایگزیگٹیو ممبر اور ایڈووکیٹ محمد نزیر خان ایگزیگٹیو ممبر منتخب ہوگئے.

