![Chitral Times - The voice of Chitral | چترال سے کرونا وائرس کے شروع کے چارمریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو موصول covid 19 coronavirus logo](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2020/04/covid-19-coronavirus-logo.jpg)
چترال سے کرونا وائرس کے شروع کے چارمریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو موصول
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ صحت چترال کی طرف سے آج اچھی خبرآئی ہے کہ کرونا وائرس کے شروع کے چار مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو موصول ہوگئے ہیں۔ جن کے ایک مرتبہ پھر سمپل ٹیسٹ کیلئے بھیجوائے جائیں گے۔دومرتبہ نیگیٹیو رپورٹ آنے کی صورت میں انھیں فارع کردیا جائیگا۔ ان مریضوں میں شہاب الدین، شمس اکبر، شاہ نوازاوررحمت اللہ شامل ہیں۔
اس سلسلے میں ہم نے اپرچترال کے محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹرسردار نواز سے رابطہ کیا توانھوں نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایاکہ فلحال ڈبلیوایچ او کے پروٹول کے مطابق پازیٹیورپورٹ مریض کے ٹیسٹ ایک ہفتے بعد دوبارہ کراتے ہیں اورچوبیس گھنٹے کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کیا جاتاہےاوردونوں مرتبہ نیگیٹیو رپورٹ آنے کی صورت میں مریض صحت یاب تصورہوگا۔
![Chitral Times - The voice of Chitral | چترال سے کرونا وائرس کے شروع کے چارمریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو موصول shahabuddin corona 1](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2020/04/shahabuddin-corona-1.jpg)
![Chitral Times - The voice of Chitral | چترال سے کرونا وائرس کے شروع کے چارمریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو موصول shams akbar 1](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2020/04/shams-akbar-1.jpg)
![Chitral Times - The voice of Chitral | چترال سے کرونا وائرس کے شروع کے چارمریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو موصول shah nawaz re test 1](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2020/04/shah-nawaz-re-test-1.jpg)
![Chitral Times - The voice of Chitral | چترال سے کرونا وائرس کے شروع کے چارمریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو موصول rehmatullah 1](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2020/04/rehmatullah-1.jpg)