Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے فٹسال گراونڈ کی منتقلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔محمد ارشادضلعی صدر اسپورٹس اینڈ کلچر چترال

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چند نابالغ سیاست دان فٹسال فٹبال گراؤنڈ چترال سے دوسری جگہ منتقلی کی بے بنیاد خبریں پھیلا کر نوجوانوں میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور ساتھ چترال اور چترالیوں سے حد درجہ محبت کرنے والے انتہائی مخلص شخصیت ایک ہزار پلے گراؤنڈ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند کے اخلاص کے ساتھ بھی نا انصافی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار اسپورٹس اینڈ کلچر چترال اپرکے صدر محمد ارشاد نے ایک اخباری بیان میں کی اہے ۔ انھوں نے ان تمام افواہوں کی نا صرف مذمت کی بلکہ ان کا کہنا تھا آج کا نشست ہی ڈائریکٹر سپورٹس کے ساتھ اسی حوالے سے تھا یہ گراؤنڈ چترال میں ہی بنے گا جس کے لئے دونوں ڈی سی صاحبان کو لیٹر بھی جاری ہو چکے ہیں انشاء اللہ بہت جلد گراونڈ کے لئے جگہے کا انتخاب ہو گا
اور فٹسال گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ پولو گراؤنڈ اور دیگر فٹبال گراؤنڈ پر بھی انشاءاللہ بہت جلد کام کا آغاز ہو گا ،

futsal playground director sport
futsal playground

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46482