Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے تعلق رکھنے والے قاری کا عالمی سطح پر مقابلہ حسن قراٗت میں حصہ لینے کیلئے چناؤ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے سین کڑوم بروز سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار قاری کا عالمی سطح پر مقابلہ حسن قراء ت میں حصہ لینے کے لئے چناؤ ہوگیا ہے جوکہ قطر میں اگلے ماہ منعقد ہوگا جس میں دنیابھر سے معروف اور کہنہ مشق قراء شرکت کررہے ہیں۔ قاری ضیاء الدین اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف مدرسے میں قراء ت کی تدریس میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس عالمی مقابلے میں اپنی چناؤ اور ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے کو اپنے اور پوری چترال کے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ نمایان پوزیشن حاصل کر کے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20051