Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں حالات مکمل نارمل ہیں تمام سکولز، کالجز، ہسپتال، یونیورسٹی اور بازار کھلے ہیں۔ سیکورٹی کانفرنس میں بریفنگ

شیئر کریں:

چترال میں حالات مکمل نارمل ہیں تمام سکولز، کالجز، ہسپتال، یونیورسٹی اور بازار کھلے ہیں۔ سیکورٹی کانفرنس میں بریفنگ

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) چترال سکاوٹس آفیسر میس جنگ با زار چترال میں سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمیع زمان ،ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اور ڈی۔پی ۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ ہیڈ اف ڈپارٹمنٹس ,علمائے کرام, منتخب عوامی نمائندے اور مختلف سیاسسی پارٹیوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ سکیورٹی کانفرنس میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمیع زمان ،ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اور ڈی۔پی ۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے چترال کے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔کانفرنس کے دوران افسران نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال میں حالات مکمل نارمل ہیں تمام سکولز, کالجز, ہسپتال, یونیورسٹی اور بازار کھلے ہیں۔پاکستان آرمی, چترال سکاوٹس, چترال لیویز اور چترال پولیس کے جوان ہائی الرٹ ہوکر سرحدوں پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ چترال کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر عوامی نمائندوں نے کہا کہ چترال کے غیور عوام اپنے علاقے کی حفاظت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر چترال کے امن کو ہر صورت برقرار رکھیں گے۔

chitraltimes security confrence held in chitral 2

chitraltimes security confrence held in chitral 1 chitraltimes security confrence held in chitral 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
79258