چترال سٹی بازار میں پنجابی جیب تراش گروہ گرفتار، ایف آئی آر درج، مذید تفتیشن جاری
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پولیس سہولت مرکز زرگراندہ چترال میں موجود کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں نصب شدہ سکرین کے زریعے لوئر چترال کے داخلی و خارجی راستوں، شاہراہوں اور چترال سٹی بازار کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق سٹی بازار چترال میں مختلف مارکیٹوں اور بس اڈوں میں شہریوں کو لوٹنے والے جیب کترے گروہ کے افراد کو لوئر چترال پولیس نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک جدید سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں کی مدد سے مسلسل نگرانی کرکے گرفتار کرلیا۔
ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر تمیزالدین نے ٹریفک پولیس وارڈن کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزمان بابر عباس ولد غلام سرور اور عقیل ولد محمد اکرام ساکنان شیخوپورہ صوبہ پنجاب کو موقع پر گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کو حوالہ کیا۔
لوئر چترال پولیس کی جانب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک جدید کیمروں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے مربوط نگرانی کا نظام قائم کیا جاچکا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر اور شہریوں کو محفوظ تر بنایا جاسکے۔

