The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 چترال بونی روڈ کے ریشن شادیر کے مقام پر متبادل سڑک کے لئے لی گئی اراضی کے مالکان کو معاوضے کے طور پر ایک کروڑ 92لاکھ روپے کے چیک حوالے کئے گئے

Chitral Times

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) تحصیل چیرمین موڑکھوتورکھو میر جمشید الدین کی کوششوں سے چترال بونی روڈ کے ریشن گاؤں میں متبادل سڑک کے لئے لی گئی اراضی کے مالکان کو معاوضے کے طور پر ایک کروڑ 92لاکھ روپے کے چیک بدھ کے روز حوالے کئے گئے جوکہ گزشتہ دو سالوں سے واجب الادا چلے آرہے تھے اور کئی بار زمین مالکان نے سڑک کو موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بھی بند کردیا تھا۔سڑک دو سال دریا برد ہونے کے بعد اہالیان ریشن کے زرعی زمینات اور رہائشی مکانات سے متبادل سڑک کو گزار ا نے کے بعد ان کو زمین اور مکانا ت کی معاوضے کا انتظار تھا اور گزشتہ ہفتے چترال بونی کو احتجاجی طور پر بلاک کرنے پر تحصیل چیرمین میرجمشید الدین ان سے ایک ہفتے کی مہلت حاصل کرکے سڑک دوبارہ کھلوادی تھی۔ بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بونی میں ایک مختصر تقریب میں میر جمشید الدین نے ایڈیشنل ڈی سی اپر چترال فدا ء الکریم، اے ڈی سی احسان الحق,چیرمین وی سی ریشن اور دوسروں کے ساتھ زمین مالکان میں چیک تقسیم کی۔chitraltimes cheques distributed among reshun road affectees 3 chitraltimes cheques distributed among reshun road affectees 5

chitraltimes cheques distributed among reshun road affectees 4