Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بازارمیں سیلنڈرپھٹ جانے سے آگ بھڑگ اُٹھی جس کے نتیجے میں کبابی کی دکان جل کرخاکستر

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نذیرحسین شاہ)ہفتے کے روز پرانا پی آئی اے چوک چترال بازارکے کبابی حمیدالرحمن کی دوکان میں سیلنڈرپھٹ جانے کی وجہ آگ بھڑگ اُٹھی جس کے نتیجے میں کبابی کی دوکان جل کرخاکسترہوا ۔اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم،ٹی ایم اے اسٹاف اورفائربریگیڈعملہ موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپالیا ۔اس موقع پر تجاربرادری نے اسسٹنٹ کمشنر چترال سے بازارکے تمام دوکانوں میں آگ بجھانے کا آلہ لگانے کا مطالبہ کیا۔اے سی چترال نے کہاکہ نئی بلڈنگ ایکٹ میں کارپارکنگ،واش روم،آگ بجھانے کاآلہ اوردیگرسہولیات موجود ہونا انتہائی ضروری ہے جس پرسختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر مقامی رضاکاروں اورٹی ایم اے اسٹاف کو آگ بجھانے میں کردار ادا کرنے پر اُن کی تعریف کی۔نقصانا ت کا اندازہ تقریبا دو لاکھ روپے بتایا گیا ۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ۔

chtiral bazar atashzadgi22

chtiral bazar atashzadgi2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
2306