The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال اپر میں ای اسٹامپ کا اجراء کردیا گیا

Chitral Times

چترال اپر میں ای اسٹامپ کا اجراء کردیا گیا

چترال اپر میں ای اسٹامپ کا اجراء کردیا گیا

چترال اپر میں ای اسٹامپ کا اجراء کردیا گیا

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کی ہدایات کے مطابق ضلع اپر چترال میں بھی ای اسٹامپ پیپر کا اجراء کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم نے ای-اسٹامپ پیپر کے اجراء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب نیشنل بنک بونی برانچ اپر چترال میں منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر مستو ج شاہ عدنان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان، منیجر نیشنل بنک بونی برانچ محی الدین، تحصیلدار مستوج معراج عالم اور بورڈ اف ریونیو کے افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ای اسٹامپ پیپر کے اجراء سے پرانی تاریخوں میں سٹامپ پیپر کا اجراء بند ہونے کے علاؤہ جائیداد کی خرید وفروخت کے تنازعات کے تدارک بھی ممکن ہوگا، جائیداد کی صحیح قیمت کے تعین کے ساتھ جعل سازی و دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا اور ای سٹامپ پیپر کی تصدیق بھی آن لائن کی جا سکے گی۔ صوبائی حکومت عوام کو ان کے دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ضلع اپر چترال کے عوام ای سٹامپ پیپر بذریعہ ویب سائٹ www.estamp.kp.gov.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔

chitraltimes e stamp system inagurated in upper chitral

chitraltimes e stamp system inagurated in upper chitral2