Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی طالبہ، صباحت عشأ قادر کا اعزاز

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ضلع نشیبی چترال ، گاؤں برینس سے تعلق رکھنے والی طالبہ صباحت عشأ قادر دختر لطف قادر کا ( یو ای ٹی ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی پشاور کے شعبہ سول انجینیرنگ میں میرٹ پر داخلہ ملا ہے ۔ صباحت نے ابتدائی تعلیم رئیڈ فونڈیشن گلگت سے حاصل کی ، آرمی پبلک سکول سے میڈیل پاس کیا جبکہ میٹرک ایف جی گرلز پبلک سکول سٹٰیڈیم پشاور سے پاس کرنے کے بعد ایف ایس سی آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کینٹ پشاور سے مکمل کی۔ موصوفہ نے حال ہی میں یونیور سٹی آف انجنئرینگ اینڈ ٹکنالوجی پشاور کے لیے ٹسٹ دیا تھا یوں ٹسٹ پاس کر کے میر ٹ میں آنے والے خوش قسمت طلبہ میں صباحت عشا ٔ قادر کا نام سولھویں نمبر پر آیا جو کہ چترال کے لیے فخر اور اعزاز کا مقام ہے ۔


گاؤں برینس اگرچہ مردم خیز زمیں ہے تاہم خواتین میں موصوفہ اس گاؤں کی پہلی خاتوں ہیں جنہوں نے پاکستان کی مشہور یونیورسٹی کا داخلہ ٹسٹ امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کر کے پورے چترال اور خصوصاً برینس کو تعلیم نسواں کے میدان میں اعزاز سے نوازا ۔ انہوں ںے ہمارے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے اپنی اس شاندار کامیابی کو اللہ پاک کی مہربانی، والدین کی دعائیں، اساتذہ کی پر خلوص علمی کاوش اور اپنی محنت کا ثمر قرار دیا ۔ انہوں نے اپنی طالب علم بہنوں اور بھائیوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ پہلے اپنے علمی سفر کےلیے منزل کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں اور سفر میں گامزن ہونے کے بعد اپنے ہد ف تک پہنچنے کے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سخت محنت کریں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج کل انٹر نٹ اور موبائل فون طلبہ کی تعلیم کی راہ میں خلل کا باعث سمجھے جاتے ہیں لیکن میری نظر میں یہ مشینیں ہماری بھلائی اور بہبود کےلئے ہیں اگر ان مشینوں کا استعمال مثبت انداز سے بہتر مقاصد کےلیے کیا جائے تو یہ طلبہ کےلئے ایک بہترین پیشہ ور استاد سے کسی قدر کم نہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40631