Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال، پرانی سبزی منڈی میں چاردکانیں‌جل کر خاکستر، لاکھوں‌کا نقصان

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمایندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر کے مقام پرانی سبزی منڈی میں4 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔نقصانات کا اندازہ لاکھوں‌میں‌بتایا جاتاہے. ذرائع کے مطابق گذشتہ رات پرانی سبزی منڈی کی ایک دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی.اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 4دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چترال کے فائر فائٹرز موقعے پر پہنچ گئے، ریسکیو فائر فائٹرز نے انتہائی مہارت سے آگ پر قابو پالیا. جس سے دیگر دکانیں آگ لگنےسے محفوظ رہے۔ آپریشن میں ریسکیو 1122 چترال کے چار فائر فائٹرز ایک فائٹر وہیکل واٹر باؤزر نے حصہ لیا ۔ جبکہ آگ بجھانے پر 19000لیٹر پانی استعمال ہوا۔ جبکہ ایک گھنٹہ طویل فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پالیااو اور آس پاس کے دکانوں کو اور بلڈنگ کو آگ کے بڑی تباہی سے بچا لیا.
دریں اثنا صدر تجار یونین شبیر احمد، ایم پی اے ہدایت الرحمن اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال نے موقع پر متاثرہ دکانوں‌کا معائنہ کیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی.
chitral tashzadgi dokanan khakster 5
chitral tashzadgi dokanan khakster 34


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17575