Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چار پی ایم ایس افسران کی تبادلوں‌کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پی ایم ایس گروپ کے چار افسران جن میں ایک گریڈ 18اور تین گریڈ 17کے افسران شامل ہے کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ 18کے سیکرٹری آر ٹی اے ہزارہ ایبٹ آباد انصارمحمود کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا اسی طرح گریڈ 17کے تبدیل ہونے والے افسران میں سیکشن آفیسر محکمہ ہاؤسنگ محمد سہیل کی بحیثیت سیکرٹری آرٹی اے ہزارہ ایبٹ آباد اور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر دو افسران طارق اللہ اور عزیز اللہ جان کی بحیثیت ڈی ایم او تعیناتی کیلئے ان کی خدمات پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی صوابدید پر رکھی گئی ہیں ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
16137