Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چارسدہ، سانپ کے کاٹنے کے باعث بچی چل بسی، غفلت کے مرتکب ڈی ایچ اوسمیت چارڈاکٹرز فارع

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے سانپ کے کاٹنے کے باعث بچی کی موت کے واقعہ میں ڈاکٹروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ اور ہسپتال ایم ایس سمیت چار ڈاکٹروں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے جبکہ انہیں ڈی جی ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے محکمہ صحت کیجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چھ سالہ بچی لبنیٰ کو سانپ کے کاٹنے کے بعد کٹیگیری سی ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اوردیگرعملے کی مبینہ غفلت سے بچی نے دم توڑ دیا۔

اعلامیہ کیمطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز کیجانب سے تمام افسران کو اے آر وی اور اینٹی سنیک وینوم ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے سے متعلق تحریری ہدایات دی گئی تھیں جبکہ متعلقہ ویکسین ایم سی سی لسٹ برائے 2018-19 میں بھی شامل تھی لیکن اسکے باوجود ڈی ایچ او چارسدہ نے اس جانب توجہ نہیں دی اور متعلقہ ویکسین نہیں خریدی گئی، اس حوالے سے انکوائری بھی کرائی گئی جس کے مطابق ڈی ایچ او چارسدہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدراور دیگر ڈیوٹی پر موجود عملے نے مبینہ غفلت، غیرذمہ داری اور نااہلیت وغیرہ کا مظاہرہ کیا۔جسکی وجہ سے معصوم بچی کی جان چلی گئی۔

اعلامیہ میں ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹرمحمد فیاض، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدرڈاکٹر ظہیراللہ خان، ڈاکٹر وقار اجمیری اور ڈاکٹر مصباح اللہ کا تبادلے کرتے ہوئے انہیں ڈی جی ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انکے خلاف کے پی سول سرونٹس رولز 2011 کے تحت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
25244