Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چارسال بعد گہلی اسٹیڈیم بونی میں‌ آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ)‌اپر چترال کے ہیڈ کوارٹربونی کے گہلی فٹ بال اسٹیڈیم میں آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ گولڈن کلب بونی کے زیرِ انتظام آل پاکستان آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتیتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی تحصیل کونسلر اور پی۔ٹی۔ائی۔ راہ نما سردار حکیم تھے۔

میچ کاافتیتاح تلاوتِ کلام ِ پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا۔گولڈن کلب کے صدراورسیاسی،سماجی وا متحرک شخصیت پرویزلال ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوے کہا کہ گہلی فٹ بال اسٹیڈیم کو اس مرحلہ تک پہنچانے میں علاقے کے سول سائٹیز کا کلیدی کردار رہا ہے۔ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتاہے۔ اس سلسلے اس وقت کے سوسائٹی ایس۔ڈبلیو۔ایس کا خاص ذکر کیا کہ گہلی میں اس طرح کا شاندار اسٹیڈیم کا ہونا ان کے انتھک محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ گہلی کو مزید شاندار بنانے کے لیے مزید کام ہونا باقی ہے جو موجودہ حکومت انشاء اللہ پورا کریگی۔ انھوں‌نے ٹورنامنٹ کے سلسلے تعاون کرنے پر ضلعی صدر فٹ بال حسین احمد کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر وقت چترال بھر میں فٹ بال کی ترقی کے لیے موثر کردار ادا کرتے رہے ہیں.
یاد رہے کہ چار سال بعد گہلی اسٹیڈیم تعمیر ہونے کے بعد اس طرح کا ٹورنامنٹ گولڈن کلب بونی منعقد کر رہا ہے جس میں بتیس ۲۳ ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔افتیتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی سردار حکیم نے اپنے خطاب میں گہلی اسٹیڈیم کو مزید سہولیات سے اراستہ کرنے کے لیے اپنے بھر تعاون کا یقین دلایا اور کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ سپورٹس مین اسپریٹ کا مظاہرہ کریں اور دوران ِ کھیل بہترین کارکردگی اور بہترین احلاق کے ذریعے دوسروں کو مثبت پیغام دیں۔افتیتاح کے موقع پر ذاکر زخمیؔ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا
booni azadi cup 3

booni azadi cup 1

booni azadi cup 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25009