Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روزافزوں بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کررہی ہے۔وزیرزادہ

Posted on
شیئر کریں:

پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روزافزوں بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کررہی ہے۔وزیرزادہ

پشاور( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف روزافزوں بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کرہی ہے کیونکہ عمران خان کی دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپسی نوشتہ دیوار بن گئی ہے۔

منگل کے روز سول سیکرٹریٹ میں واقع اپنے دفتر میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ماہ کے اندر عوام پر مہنگائی و گرانی کا جو پہاڑ گرادیا ہے، غریبوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور خان صاحب کی بیانئے کا ایک ایک حرغ درست ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ چترال میں آزاد حیثیت سے بلدیاتی الیکشن کر کامیابی حاصل کرنے والے منتخب نمائندے جوق درجوق پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آنے والا دور بھی اسی جماعت کا ہوگا اور یہی عوام کا نجات دہندہ ہے۔

انہوں نے ویلج کونسل بونی ون کے نو منتخب چیرمین مظہر الدین کا پی ٹی آئی میں شمولیت پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو مبارک باد دی اور کہا کہ اپر اور لویر چترال میں درجنوں ویلج چیرمین پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں اور کئی ایک مزید رابطے میں ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں عبداللطیف، الحاج رحمت غازی خان کے ساتھ مظہرالدین کو پارٹی پرچم سے بنی مفلر اور ٹوپی پہنائی۔

دریں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظہرالدین پارٹی میں شمولیت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی استحکام اور بقا اور غریبوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئےخان صاحب کی وژن بنیادی محرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق پی پی پی سے رہا ہے لیکن الیکشن آزاد حیثیت سے لڑکر کامیاب ہوئے تھے۔

chitraltimes pti joinig program wazir zada1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
62077