Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی لوئر چترال کے 6نومنتخب عہدہ داراں احتجاجی طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے چھ عہدادروں نے 5دسمبر2019کے کارکنا ن کے متفقہ فیصلہ جو ریجن کے زمہ داروں کے سامنے ہوا تھا کو رد کرکے 25اپریل کو اوپر سے فیصلے مسلط کرنے پر احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔استعفیٰ دینے والوں میں شجاع الرحمن نائب صدر پی ٹی آئی لوئر چترال،آمین الرحمن سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی لوئر چترال،شجاع الرحمن فنانس پی ٹی آئی لوئر چترال،محمد یعقوب خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لوئر چترال،رحمان علی شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل لوئر چترال اور نثار دستگیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل دروش لوئر چترال شامل ہے۔یادرہے کہ پانچ دسمبر کو لوئیر چترال کے کارکنان نے اکثریتی رائے سے سرتاج احمد خان کو صدر منتخب کرکے مذید توسیع کیلئے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر کو بھیج دیئے تھے۔ مگر گزشتہ دن کارکنان کے فیصلے کے برخلاف سرتاج احمد کے بجائے سجاد احمد کو صدرمنتخب کرکے نوٹفیکشن بھیج دیا گیا جس پر بعض کارکنا ن سراپا احتجاج ہیں۔
دریں اثنا سرتاج احمد خان کی ورژن لینے کیلئے ان سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے کہا کہ میں مستعفی کارکنا ن کے فیصلے کی تائید کرتاہوں اوران کا احتجاج مرکزی قیادت تک پہنچاوں گا۔https://chitraltimes.com/2019/12/05/29403/


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
34826