Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی ائی اپرچترال کیلئے رحمت غازی اورلوئر چترال کیلئے سرتاج احمد ضلعی صدرمنتخب

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں‌ منعقد ہوا . جس میں‌باہمی مشاورت سے دونوں‌اضلاع کے لئے کابینہ تشکیل دیدی گئی . جس کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئررہنما اور سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحمت غازی المعروف چیف آفیسر کو اپرچترال کیلئے ضلعی صدراور معراج خان کوسینئرنائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے . اور پی ٹی ائی کے سینئرکارکن آفتاب ایم طاہرکو جنرل سیکریٹری چنا گیا ہے .
.
اسی طرح لوئیر چترال کیلئے بھی کابینہ تشکیل دیدی گئی .جس کے مطابق سابق تحصیل ناظم اورپی ٹی آئی کے متحرک رہنما سرتاج احمد خان کو ضلعی صدر، محمد یعقوب کریم آباد سنئیر نائب صدر جبکہ نوجوان کارکن امین الرحمن جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29403