Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی آئی اے کی پروازوں‌شیڈول تبدیل، جمعہ کے بجائے بدھ کے دن اوپریٹ ہونگے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے)نے عوامی مطالبے پر اسلام آباد چترال فلاءٹ کی شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے جمعہ کے بجائے بدھ کا دن مقرر کردیا ہے جبکہ اوقات اور دیگر امور وہی رہیں گے ۔ پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ سیلز آفس کے مطابق 15دسمبر تک چترال پشاور فلاءٹ معطل ہیں جبکہ فی الحال اسلام آباد چترال فلاءٹ ہی جاری ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک جمعہ اور اتوار کے دن فلاءٹ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات پیش آرہے تھے جن کا مطالبہ تھاکہ ایک فلاءٹ مڈو یک میں چلائی جائے ۔ دریں اثناء چترال کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے لئے پشاور اور اسلام آباد سے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں چلائی جائیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
28226