Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

Posted on
شیئر کریں:

پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) پیمرا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔ پیمرا کے مطابق عمران خان اپنی تقاریر اور بیانات میں ریاستی اداروں پر متواتر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔پیمرا کے مطابق عمران خان اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں، عمران خان کے بیانات سے نقص امن کا خطرہ ہے، ان کی ریکارڈ شدہ یا براہ راست تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔

 

عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ پیش کیا جائے گا، وزیر داخلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ اس کو پیش کر دیا جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس کو لوگوں کو سزائیں کرانے کا بہت شوق تھا، اب اپنی باری ا?ئی ہے تو ا? کر عدالت کا سامنا کرے، عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم قبول کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران کے وارنٹ کر لاہور گئی تو بہت ڈرامہ ہوا، پتہ چلا ہے کہ عمران خان نے کل ہمسائے کی دیوار پھلانگی ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم کی تعمیل یا نوٹس دینے کے لیے پولیس گئی تھی، گرفتار کرنے کا طریقہ کار تو اپنایا ہی نہیں گیا، جب پولیس وہاں گئی ہے تو ان کے پاس وارنٹ تو موجود تھا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنا مولانا فضل الرحمٰن کی قابل قدر رائے ہے، ان کی رائے پر پی ڈی ایم اجلاس میں غور ہو گا، خیبرپختونخوا کے حالات کے تناظر میں مولانا کی یہ رائے اہم ہے۔ولان خودکش دھماکے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ خودکش دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے، وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آج صبح 10 بجے ضلع کیچ میں موٹر سائیکل پر سوار شخص نے خودکش حملہ کیا، حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے بدسلوکی کا دفاع نہیں کروں گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72236