The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 24 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری ،نور جمال قائم مقام ایڈیشنل ایس پی چترال تعینات

Chitral Times

پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری ،نور جمال قائم مقام ایڈیشنل ایس پی چترال تعینات

پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری ،نور جمال قائم مقام ایڈیشنل ایس پی چترال تعینات

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ صلاح الدین نے صوبے میں تعینات پولیس افسروں کے تبادلوں ، تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور سے آج جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو ذوالفقار احمد تنولی کو تبدیل کرکے ایس پی انوسٹی گیشن سوات، ڈی پی او ہنگو احسان اللہ کو ایس پی سی ٹی ڈی قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن سوات ، آصف گوہر کو قائم مقام ڈی پی او ہنگو ، ڈی ایس پی ایلیٹ فورس مردان نور جمال کو قائم مقام ایڈیشنل ایس پی چترال ، قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن لکی مروت توحید خان کو قائم مقام ایس پی ایف آر پی بنوں اور قائم مقام ایس پی ایف آر پی محمد شفیق کو قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن لکی مروت تعینات کر دیا گیا ہے ۔ یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔