The Voice of Chitral since 2004
Monday, 22 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 پنجرے سے باہر ۔ ڈاکٹر شاکرہ نندنی 

Chitral Times

 پنجرے سے باہر ۔ ڈاکٹر شاکرہ نندنی 

 پنجرے سے باہر ۔ ڈاکٹر شاکرہ نندنی 
Vector of a woman escaping birdcage being helped by businesswoman
پنجرے سے باہر
ڈاکٹر شاکرہ نندنیہمیں دے دو تھوڑی آزادی کا دِیا
جو پنجرے میں ہیں، انہیں توڑنے دے
جو نہ سمجھ سکے کبھی دل کی بات،
ان کو چھوڑ دو، بس کچھ سننے دے
محبت کے نام پہ جو روکے راستہ،
ان کے قید میں ہمیں بند ہونے دے
دوستی میں اگر وزن بوجھ بن جائے،
تو معاف کر کے سب کو جانے دے
خوف کی زنجیر جو ہاتھوں میں جکڑے،
ہم سب کو مل کے اُسے توڑنے دے
نہ رکاوٹوں میں جینا ہے، نہ ٹھہرنا،
نئی صبح کے خوابوں کو جنم دینے دے
جو درد ہے ابھی چھپا دل میں کہیں،
اس کو کُچھ بولنے اور کچھ سننے دے
پنجرے سے نکل کے جو ہوا چلے شاکرہ،
اس کی صدا کو دل میں بسانے لینے دے