Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پنجاب انتخابات کیلئے ابتک21ارب نہیں ملے: الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں رپورٹ

Posted on
شیئر کریں:

پنجاب انتخابات کیلئے ابتک21ارب نہیں ملے: الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں رپورٹ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سر بمہر رپورٹ جمع کرا دی۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں کیا جواب جمع کرایا ہے؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن نے 1 صفحے پر مشتمل جواب جمع کرایا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنی سر بمہر رپورٹ میں مو?قف اختیار کیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے تاحال موصول نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے صرف 75 ہزار اہلکار دے سکے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 3 لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ رجسٹرار ا?فس میں جمع کرائی گئی۔رپورٹ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر کے چیمبرز میں بھجوائی جائے گی۔سپریم کورٹ نے حکومت کو پنجاب الیکشن کے انعقاد کے لیے 10 اپریل تک فنڈز کی فراہمی کا حکم دیا تھا۔عدالت نے سیکیورٹی کی فراہمی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی تھی۔عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ نیمناسب حکم جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔عدالتِ عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق ا?ٓج رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا تھا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73441