The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پشاور، ایبٹ آباد اور ملاکنڈ تین تعلیمی بورڈز کا ایبٹ آباد بورڈ کے آڈیٹوریم میں انٹرمیڈیٹ نتائج اعلان

Chitral Times

پشاور، ایبٹ آباد اور ملاکنڈ تین تعلیمی بورڈز کا ایبٹ آباد بورڈ کے آڈیٹوریم میں انٹرمیڈیٹ نتائج اعلان

پشاور، ایبٹ آباد اور ملاکنڈ تین تعلیمی بورڈز کا ایبٹ آباد بورڈ کے آڈیٹوریم میں انٹرمیڈیٹ نتائج اعلان

پشاور، ایبٹ آباد اور ملاکنڈ تین تعلیمی بورڈز کا ایبٹ آباد بورڈ کے آڈیٹوریم میں انٹرمیڈیٹ نتائج اعلان
تقریب انعامات میں صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل خان ترکئی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)تقریب میں سیکرٹری ایلیمنٹر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مسعود احمد، چئیرمین پشاور بورڈ و چئیرمین KPBCC پروفیسر نصراللہ خان، ایبٹ آباد بورڈ کے چئیرمین محمد شفیق اعوان، ملاکنڈ بورڈ کے چئیرمین محمد نسیم خان اور تمام بورڈز کے کنٹرولرز سمیت پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات، والدین، کالج اساتذہ اور انتظامیہ نے شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کررہے ہیں جبکہ آج تمام بورڈز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کا پوزیشن حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان بورڈز نے طلباء و طالبات کہ پرچوں کی جانچ انصاف اور بہترین انداز میں کی ہے، جو پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا ویژن ہے۔صوبائی وزیر فیصل خان ترکئی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔پشاور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں طالبات نے میدان مار لیا۔ پری میڈیکل اور پری انجینئیرنگ میں تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں،پری میڈیکل میں فاروڈ گرلز ڈگری کالج پشاور کے خانصہ بی بی نے 1166 نمبرار پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے،

اسی طرح جناح کالج کی یمنہ طیب 1162 نمبر لیکر دوسری پوزیشن اور جناح کالج پشاور کی ایمان خالد نے 1160 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، پری انجینئیرنگ میں حدف کالج کی خانسہ خان نے پہلی اور نور الیمان نے دوسری پوزیشن لی، جبکہ دی پیس سکول اینڈ کالج چارسدہ کی شمع نے تیسری پوزیشن حاصل کی،جنرل سائنس کمپیوٹر سائنس گروپ میں دی پیس سکول اینڈ کالج چارسدہ کی خظرہ مختار نے 1129 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، گلوبل ڈگری کالج پشاور کے اکرام اللہ خان نے 1125 اور فرہان علی نے 1125 نمبرز لیکر دوسری دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ ہدف ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز کے اساویر بنت آصف نے 1122 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں اقراء حفاظ ہائیر سیکنڈری سکول کے سائرہ گل اور عمامہ سید نے 1094 نمبرز لیکر دونوں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، دوسری پوزیشن پی ای ایف کالج پشاور کے حسنہ بی بی نے 1093 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ جناح کالج فار ومن پشاور کی حفظہ عامر نے 1089 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔درس نظامی گروپ میں اسلامیہ کالج پشاور کے جواد احمد نے 876 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اس سال پشاور تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام سیکنڈ ائیر امتحان میں 61217 طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور فرسٹ ائیر میں 62886 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جبکہ مجموعی طور پر 124,103 طلباء و طالبات نے امتحانات میں شریک رہے۔

chitraltimes BISE peshawar abbottabad and malakand fsc result topers 2 chitraltimes BISE peshawar abbottabad and malakand fsc result topers 3 chitraltimes BISE peshawar abbottabad and malakand fsc result topers 4 chitraltimes BISE peshawar abbottabad and malakand fsc result topers 5 chitraltimes BISE peshawar abbottabad and malakand fsc result topers 6 chitraltimes BISE peshawar abbottabad and malakand fsc result topers 7 chitraltimes BISE peshawar abbottabad and malakand fsc result topers program