Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سید احمد صدر، پرنس سلطان الملک پاکستان مسلم لیگ ن چترال اپر کے جنرل سیکرٹری منتخب، جبکہ عبد الولی خان ایڈوکیٹ لوئیرچترال کے صدراور محمد کوثر ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری منتخب، نوٹفیکشن جاری

شیئر کریں:

سید احمد صدر، پرنس سلطان الملک پاکستان مسلم لیگ ن چترال اپر کے جنرل سیکرٹری منتخب، جبکہ عبد الولی خان ایڈوکیٹ لوئیرچترال کے صدراور محمد کوثر ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری منتخب، نوٹفیکشن جاری

اپر چترال (جمشیداحمد) ملک میں الیکشن قریب اتے ہی سیا سی پارٹیاں اپنے سیاسی قوت دیکھانے اپنے منشور اورپارٹی کو مظبوط بنانے اور الیکشن میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنےجدوجھد جاری رکھے ہوۓ ہیں اور ضلعی سطح پر بھی ہر اضلاع میں کوشش جاری ہیں اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ ضلع چترال کے دونوں اضلاع کے پارٹی صدور اور جنرل سکرٹریز منتخب کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردی ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے ضلع اپر چترال کے لیے سابق ایم پی اے سید احمد کو  صدر جبکہ سلطان الملک المعروف پرنس کو پاکستان مسلم لیگ ن چترال اپر کے لئے دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب کرکے احکامات جاری کردی ہے

یاد رہے کہ پرنس سلطان الملک اپر چترال میں پاکستان مسلم لیگ کو مظبوط اور مستحکم کرنے کےلیے ہر وقت کوشاں رہے ہیں حاض کر پارٹی نوجوانوں ایکٹیو کرنےاور سابق مسلم لیگی کارکناں کو دوبارہ متحد کرنےان کی جدوجھد مثالی رہا ہے اور گزشتہ کٸی سالوں سےخدمات انجام دے رہے ہیں ۔ موقع پر پرنس سلطان الملک چترال ٹاٸمز سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت بالخصوص صوبائی صدر امیر مقام کا ان کو اپر چترال کے لیے جنرل سیکرٹری منتخب کرنے پر ان شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال دوبارہ ایک بڑی جماعت بن گئی ہےانشا اللہ انے والے عام انتخابات میں اپنے دونوں سیٹوں کو بھاری اکثریت میں نکالنے میں کامیاب ہونگے۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ لوئیر چترال کے لئے بھی صدر اورجنرل سیکریٹری کی تعیناتی کی گئی ہے۔صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق عبدول ولی ایڈوکیٹ پی ایم ایل این لوئیرچترال کے صدر جبکہ محمد کوثرایڈوکیٹ کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔

chitraltimes syed ahmad khan pmln chitral upper president

pmln upper chitral notification

abdul wali adv pir mukhtar weeding chitral33 scaled

khowar ahle qalam chitral mothri zuban day program kausar


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
81856