Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن کی پی ایم ایس حاضر سروس کے مقابلے کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں صوبائی منیجمنٹ سروسزز آفیسر (بی پی ایس 17 حاضر سروس) کے مقابلے کے امتحان کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے جس کے لیے رونمبرسلپس اور امتحانی مراکز کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپلوڈ کر دی جائیں گی امتحانات 11جون سے 24جون 2019 تک جاری رہیں گے مذکورہ امتحان کے لیے چار پیپرز ہونگے جن میں پیپر ون پاکستان افیئرز،پیپر ٹو انگلش گرائمر اینڈ کمپوزیشن،پیپرتھری آفس مینجمنٹ اینڈ پیپر فور حالات حاضرہ اور ایوری ڈے سائنس پر مشتمل ہوگا جبکہ پیپر کا دورانیہ صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا.
………………………….

دریں اثنا مجاز حکام نے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹریٹ آف انفارمیشن فاٹا کے قیام کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2018 کے تحت ضم شدہ اضلاع کی 19 سکیموں کیلئے آئی ٹی آلات، ریڈیو گیجٹس، فرنیچر، فکسیچرز وغیرہ کی خریداری کے لئے بلائے گئے ٹینڈروں اور ایولویشن کی اوپننگ کے لیے ایک پروکیورمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی محکمہ اطلاعات ہونگے جبکہ ان کے اراکین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر،بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی پلاننگ آفیسر محکمہ اطلاعات، ٹیکنیکل ایکسپرٹ/ ٹرانسمیشن انجینئر پختونخوا ریڈیو شامل ہونگے کمیٹی کے اراکین کیپرا رولز کے تحت 2014 مجاز حکام کوٹینڈر حاصل کرنے والی فرمز کو کنٹرکٹ کی منظوری کیلئے سفارشات بھیجیں گے اس امر کا اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے اعلامیہ کی پیروی کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا میں اپنی تعیناتی کے منتظر ارشد مجید مہمند(پی اے ایس، بی ایس۔20) اس کو فوری طور پر عوامی مفاد میں حکومت خیبرپختونخوا میں اپنے فرائض سے فارغ کر دیا گیا ہے تا کہ وہ حکومت بلوچستان کے تحت اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال سکیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22028