پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونحوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلی تعلیم میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات (BPS-18) کی دس آسامیوں اور خاتون اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی (BPS-18) کی دو پوسٹوں کے لئے اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اپنی سفارشات متعلقہ محکمے کو 10 ۔ نومبر 2017 کو بھیج دی ہیں۔ اس امر کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبر پختونحوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔
پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر ز کی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی