The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 27 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ کیلئے آج کے بعدکال لیٹر بذریعہ ڈاک نہیں بھیجے گا،

Chitral Times

پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ کیلئے آج کے بعدکال لیٹر بذریعہ ڈاک نہیں بھیجے گا،

پبلک سروس کمیشن  ٹیسٹ کیلئے  آج کے بعدکال لیٹر بذریعہ ڈاک نہیں بھیجے گا،

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن آج کے بعد امیدواروں کو ایبلٹی ٹسٹ کے لئے کال لیٹرز بذریعہ ڈاک نہیں بھیجے گا۔ امیدواران اپنے ٹیسٹ ای لیٹرز، کمیشن کی ویب سائٹ (www.kppsc.gov.pk) سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ اس سلسلے میں امیدواروں کے دیئے گئے متعلقہ موبائل نمبرز پر ٹیکسٹ میسجز بھیجے جائیں گے ۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات، خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلز میں کیاگیاہے ۔