Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک آرمی کے شہیدحوالدار رفیق احمد کوابائی گاوں اجنو میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا

شیئر کریں:

پاک آرمی کے شہیدحوالدار رفیق احمد کوابائی گاون اجنو میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا

اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) حوالدار رفیق احمد ان خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں جوکئی سال تک پاک دھرتی کی حفاظت پر مامور رہنے کے بعد گزشتہ روز وزیرستان انگورہ اڈہ میں مختصر علالت کے بعد وانا ہسپتال میں شہادت کی منصب پر فائز ہوئے۔شہید کی جسد خاکی کو چترال کے دورافتادہ( شہید کی آبائی گاون اجنو )پہنچا کر مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا۔اس موقع شہید کو 141 ونگ چترال سکاوٹس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ونگ کمانڈر 141 ونگ کرنل ندیم شہزاد نےشہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور پاک فوج کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول چڑھایے۔ شہید کی ورثاء میں بوڑھے مان باپ ،بیواہ،تین بیٹے اوردو بیٹیاں شامل ہیں علاقے کے لوگ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کی کہ شہید کی جسد خاکی کو عزت و احترام کے ساتھ ورثا تک پہنچائی اور اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا ۔ شہید کے میت کے ساتھ وزیرستان سے 30 رجمنٹ کے صوبیدار اشرف اور رجمنٹ کے جوان بھی ائیے تھے شہید کے ورثاء اور علاقے لوگ کے ان سب کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes shaheed hawaldar ujnu rafiq ahmad led to rest 3 chitraltimes shaheed hawaldar ujnu rafiq ahmad led to rest 2 chitraltimes shaheed hawaldar ujnu rafiq ahmad led to rest


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61534