The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

Chitral Times

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی، ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا خط میں 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچور ہو رہا تھا، یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ اسٹیٹ بنک میں رکھوائے گئے، ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں۔یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے تاہم وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا انتخابی منشور پیش

پشاور(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے اپنا انتخابی منشور پیش کر دیا ہے جس میں 27 سیکٹرز کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔انتخابی منشور میں صحت، تعلیم، پولیس میں اصلاحات اور ای بزنس سمیت دیگر شعبوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ خواتین کو بااختیار بنانا اور بزنس فرینڈلی صوبہ بنانا پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مطابق امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔منشور کے مطابق کوئی بچہ اسکول یا کالج سے باہر نہ رہے ایجوکیشن کارڈ جاری کیے جائیں گے، پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کا اسٹینڈرڈ ایک کیا جائے گا، نئے اسکول بنائیں گے اور رٹا کی بجائے ایجوکیشن کانسیبپٹ بیس ہوگا۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے بتایا کہ بورڈ ایک کر کے پیپر مارکنگ ایک کی جائے گی جبکہ بچیوں کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے، اس کے علاوہ ایم ٹی آئی میں ڈاکٹروں کو ریگولرائز کیا جائے گا۔انتخابی منشور میں کہا گیا کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔