پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی، الیکشن کمیشن تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردی
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کے ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی،پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تیرہ کروڑ چونتیس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔تازہ ترین اعدادوشمار کیمطابق پنجاب میں سب سیزیادہ سات کروڑ ساٹھ لاکھ دس ہزار تین سو انچاس رجسٹرڈ ووٹرزہیں،سندھ میں دو کروڑ اناسی لاکھ اکیاسی ہزاراور کے پی میں دوکروڑ چھبیس لاکھ ووٹر ہیں بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد پچپن لاکھ چھیاسٹھ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں گیارہ لاکھ تراسی ہزار ہے۔اسلام آباد میں چھ لاکھ انیس ہزارمرد جبکہ پانچ لاکھ چونسٹھ ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،بلوچستان میں مرد ووٹرز اکتیس لاکھ سترہ ہزار اورخواتین ووٹرز چوبیس لاکھ اڑتالیس ہزار ہیں،پنجاب میں چار کروڑ چار لاکھ مرد ووٹر جبکہ تین کروڑ پچپن لاکھ خواتین ووٹرز ہیں۔
صدر مملکت کے یوم پاکستان اور عیدالفطر پر سزاؤں میں کمی کے اعلان پرعملدرآمد،105 قیدی رہا
اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدرمملکت کے یوم پاکستان اور عیدالفطر پر سزاؤں میں کمی کے اعلان پرعملدرآمد کرتے ہوئیاڈیالہ جیل سے ایک سو پانچ قیدیوں کو سزاوں میں کمی کی بدولت مدت مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا۔ پنجاب کی تینتالیس جیلوں میں مجموعی طور پر سولہ سوچھ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔ سزائیں مکمل ہونیپر پنجاب کی جیلوں سے ایک سو تراسی قیدیوں کو رہائی مل گئی۔سزاؤں میں کمی کا سب سیزیادہ فائدہ سینٹرل جیل لاہور اور اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ہوا، سینٹرل جیل لاہور سے ایک سو چھیانوے قیدی رہا کئے گئے۔