Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان مسلم لیگ چترال کے زیراہتمام جلسہ عام، عمران خان سے مستعفی ہونے کامطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے زیر اہتمام گولدور چوک چترال میں‌ جمعہ کی نماز کے بعد ایک جلسہ منعقد ہوا . جس میں‌ دیگر پارٹیوں‌کے رہنماوں‌نے بھی شرکت کی . جلسہ سے پی ایم ایل این سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثرایڈوکیٹ، عبد الولی خان ایڈوکیٹ، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبد الرحمن ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے ایم آئی خان سرحدی ، صفت زرین ودیگر نے بھی خطاب کیا . مقرریں‌نے کہا کہ نوازشریف کی صحت جیل میں‌روزبہ روزبگڑتی جارہی ہے مگرحکومت انتقام کی آگ بجھانے کیلئے مختلف حربوں‌سے انھیں‌ اذیت کانشانہ بنارہی ہے . جس کا سلسلہ بند ہونا چاہیے.
.
انھوں کہا کہ نواز شریف حکومت میں چترال میں‌ ترقیاتی کاموں‌کا جال بچھادیا گیا تھامگر موجودہ سلیکٹیڈ حکومت آتے ہی اُن تمام ترقیاتی کاموں‌کو بند کردیا جن میں‌ چترال گرم چشمہ روڈ، چترال گیس پلانٹس، چترال کالاش ویلی روڈ ودیگر شامل ہیں. انھوں‌نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے روزگاری عام ہوگئی ہے . جبکہ نواز حکومت میں‌ مزدوربھی خوشحال تھے.ریاست مدینہ کے دعویدار لوگوں‌سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے. لہذا موجودہ حکومت کو گھربھیجنا ہی عوام کی مفاد میں ہے .

جلسہ میں‌ایک قرارداد کے زریعے مطالبہ کیا گیا کہ نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کو مذید تباہی سے بچانے کیلئے عمران خان سے فوری استعفیٰ‌ لیا جائے.
.
قرارداد کے ذریعے کیپٹن صفدر اور دیگر رہنماؤں کی فوری رہا ئی کا مطالبہ کیا گیا۔ آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

pmln jalsa chitral

pml n jalsa chitral 2

pml n jalsa chitral 1

pmln jalsa chitral36


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
27768