Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نومبر کے مہینے چترال کا دورہ کرینگے۔پی ایم ایل این

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاکم علی ایڈوکیٹ بمقام بونی منعقد ہوا ۔
اجلاس کا مقصد صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن انجینئرامیر مقام کے ممکنہ دور چترال اپر ، پارٹی کے تنظیم نو اور اس کی تیاری تھی ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ امیر مقام 16 نومبر کے بعد چترال اپر اور لوئیر کا تفصیلی دورہ کرینگے ۔جبکہ اس سے پہلے وہ نجی دورے پر لوئرچترال آئنگے۔


اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پرنس سلطان الملک کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کے سینئر کارکنوں پر مشتمل وفد لوئیر چترال میں امیر مقام سے ملاقات کرینگے اور پارٹی تنظیم نو اور دوسرے ایشوز کے بارے میں بات چیت کرینگے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 14 نومبر بروز اتوار کو اپر چترال میں پارٹی کے تنظیم نو کیلئے ایک اھم میٹنگ بلائی جائیگی جس میں اپر چترال کیلئے کبینٹ تشکیل دی جائے گی ۔جس کیلئے تمام پارٹی کارکنان سے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تاکہ پارٹی کو مذید فعال بنایا جاسکے ۔

chitraltimes pmln meeting booni upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
54370