The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان مسلم لیگ اپرچترال کی وفد کا نومنتخب صدر مسلم لیگ ن و سابق مُشیر سید احمد خان کی قیادت میں علاقے کی مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات 

Chitral Times

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ نواز اپر چترال کی سینئر اراکین پر مشتمل ایک وفد سابق مشیر سید احمد خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کے علاوه اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو رب نواز بھی موجود تھے ۔اس ملاقات میں اپر چترال کے مختلف حل طلب مسائل اور باہمی دلچسپی کے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفدکی قیادت کرتے ہوئے سید احمد نے کہا کہ یہ اپر چترال کی خوش قسمتی ہے کہ پہلی مرتبہ چترال کا قابل بیٹا ڈپٹی کمشنر کی منصب پر فائز ہے جو علاقے کی مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے حل کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لاکر برابری کی بنیاد پر خدمات سرانجام دینگے اور ہرطبقہ ہائے فکر کے ساتھ یکسان سلوک روا رکھیں گے۔

اس موقع تورکھو روڈ پر کام کی سست روی کے بارے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر اپر سے خصوصی کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی۔ وفد میں سینئر لیگی رہنما حاجی محمد وزیر ،جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک,سینئر نائب صدر محمد پرویز لال,صدر تحصیل مستوج جاوید لال ،چارویلو افسر علیم اور رشید شامل تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے حل طلب مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا ۔ انھوں نے کہا کہ اکابیرینِ علاقہ کے ساتھ مشاورت سے علاقے کے مسائل حل ہونے میں میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل صدر مسلم لیگ نواز سابق مشیر سید احمد خان اور جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک کے پارٹی عہدوں کی دوبارہ نوٹیفکشن پر صدر تحصیل مستوج جاوید لال اور کابینہ نے انہیں ہار پہنا کر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ دوبارہ نوٹیفکشن کے بعد صدر اور جنرل سکرٹری نئے جذبے کے ساتھ پارٹی کو اپر چترال میں فعال بنانے میں کردار ادا کرینگے۔

chitraltimes pmln upper chitral delegation met dc irfanuddin 3

chitraltimes pmln upper chitral delegation met dc irfanuddin 2

chitraltimes pmln upper chitral new cabinet