تحریک انصاف اپر چترال اور تحصیل دروش نے الگ کابینہ تشکیل دیکر پارٹی کو انتشار سے بچایا۔۔ارشاد مکرر
دروش(چترال ٹائمز رپورٹ) پاکستان تحریک ا نصاف کے سینئر رہنما ارشاد مکرر نے ایک خباری بیان میں کہا ہے کہ ضلع اپر چترال اور تحصیل دروش کے ورکروں نے الگ الگ کابینہ بنا کر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال اور لوئیر چترال کو انتشار سے بچایا۔حیرانگی کی بات ہے کہ ایک الگ ضلع اور تحصیل کو چند سازشی ، ناقبت اندیش اور متعصب زہنوں نے پشاور میں بیٹھ کر ٹوپی ڈرامہ رچانے کی کوشش کیں۔ جس سے اپر چترال اور لوئیر چترال تحصیل دروش کے پی ٹی ائی کے مخلص کارکنوں نے ناکام بنا دیااور الگ کابینہ بناکر یہ پیغام دیا کہ اوپرکے فیصلے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مخلص ورکر ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ لہذا پاکستان تحریک انصاف ضلع اپر چترال اور تحصیل دروش کے کارکناں مبارک باد کے مستحق ہیں۔