Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایم او چترال کی غیر معیاری ، ناقص صفائی اور تجاوزات کے خلاف کاروائی ، متعدد دکانداروں کو جرمانہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ٹی ایم او چترال قادرناصرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ چترال بازارمیں چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اور ایکسپائراشیاء فروخت کرنے ، نرخنامے پر عملدرآمدنہ کرنے، ناپ تول، صفائی کے ناقص معیار اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دس دکانداروں کوجرمانہ اورکئی دکاندارو ں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کاحکم دیا۔عوامی حلقوں نے ٹی ایم اوچترال قادرناصرکی طرف سے بازار چیکنگ کے دوران غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کار وائیوں کو اطمینان بخش قراردیا۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھاجائے ۔تاکہ قانون شکن عناصر پر قانون کی عملداری کا خوف قائم ر ہے۔پانی کی بے دریغ استعمال،غیرقانونی دوکانوں کی تعمیرپرکئی دکان مالکان کوبھی نوٹس جاری کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اندرون چترال میں غیر قانونی تعمیرات خصوصاً تجاوزات اورواش روم کی تعمیر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ہرچھ دکان کے ساتھ ایک واش روم بنانالازمی ہوگا ۔اورپانی کے بے دریغ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروئی کی جائے گی۔سرکاری حدود پرتعمیرشدہ ہرقسم کی مکانات کومسمارکردیاجائے گا۔اس موقع پرصدرتاجریونین شبیراحمد،ٹی ایم او دروش مصباح الدین،منیجرWSUمنیراحمداوردیگراسٹاف موجودتھے۔
tmo chitral bazar checking 2

tmo chitral bazar checking 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15056