The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ویلج کونسل شیاقوٹیک سے جنرل کونسلر کے امیدوار میر عزیز پی ٹی آیی کے فخر آعظم کے حق میں دست بردار

Chitral Times

ویلج کونسل شیاقوٹیک سے جنرل کونسلر کے امیدوار میر عزیز پی ٹی آیی کے فخر آعظم کے حق میں دست بردار

ویلج کونسل شیاقوٹیک سے جنرل کونسلر کے امیدوار میر عزیز پی ٹی آیی کے فخر آعظم کے حق میں دست بردار

چترال ( محکم الدین ) ویلج کونسل شیاقوٹیک پنجی کوٹی سے جنرل کونسلر کے امیدوار میر عزیز خان پاکستان تحریک انصاف کے جنرل کونسلر فخر آعظم کے حق میں دست بردار ہو گئےہیں ۔ اس حوالے سے منعقدہ ایک مختصر تقریب میں میر عزیز خان نے جنرل کونسلر کی نشست سے دستبرداری کا اعلان کیا ۔ اور پاکستان تحریک انصاف میں بھی شمولیت اختیار کی ۔ اور کہا ۔ کہ وہ فخر اعظم کی علاقےکیلئے خدمات کے پیش نظر اس کے حق میں دستبردار ہو رہا ہے ۔ تاکہ اسے علاقے کیلئے مزید کام کرنے کاموقع مل سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ فخر اعظم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ فخر اعظم نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر ان کو پھولوں کا ہار اور پارٹی ٹوپی پہنایا ۔ میر عزیز خان اس سے پہلے بھی بلدیاتی انتخابات میں 770 ووٹ لے کر کسان سیٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔ اور ان کے حامیوں و سپورٹروں کا ایک وسیع حلقہ موجود ہے ۔ اس موقع پر اپنی حمایت میں جنرل کونسلر کی نشست سے دستبرداری اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر امیدوار فخر ا عظم نے میر عزیز خان کا شکریہ ادا کیا ۔ اورکہا ۔ کہ انتخابی حلقے میں ان کو بہت بڑی سپورٹ مل گئی ہے ۔ فخر اعظم بلدیاتی انتخابات میں جنرل کونسلر کی نشست کیلئے حصہ لینے والے پہلے امیدوار ہیں ۔ اس حلقے سے9 امیدوار جنرل کونسلر کی سیٹ کیلئے میدان میں اترے تھے ۔ لیکن چار امیدواروں کی دستبرداری کے بعد تعداد پانچ رہ گئی ہے ۔

chitraltimes fakhre azam councillor2