Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت کا اکتوبر کے بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ ، سوا چار روپے فی یونٹ کمی کردی گیی

شیئر کریں:

وفاقی حکومت کا اکتوبر کے بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دینےکا فیصلہ ، سوا چار روپے فی یونٹ کمی کردی گیی

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کردی۔اسی ضمن میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا 4 روپے کی کمی کردی ہے، یہ کمی اکتوبر کے مہینے کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات کے مطابق عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اسی ضمن میں سیکریٹری توانائی ڈویڑن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیپرا نے 14 اکتوبر 2022ء کو سال 2021-22ء کی چوتھی سہ ماہی (کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ) کا فیصلہ دیا ہے، حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو ہی جاری رکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری توانائی ڈویڑن کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے مہینے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے بجلی کے ریٹ میں 4.15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی صارفین کے لئے ایک اور بڑا جھٹکا

اسلام آباد (سی ایم لنکس) ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاوہ دیگر علاقوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔دیگر علاقوں میں بجلی بیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت چھبیس اکتوبر کو ہوگی، اضافہ ستمبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہوگسی پی پی اے نے بجلی بیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی،اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگا گیا ہے۔نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر 26 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ ستمبرمیں پانی سے34.20، کوئلیسے11.25فیصد، فرنس آئل سے 8.39 اور مقامی گیس سے9.36فیصدبجلی پیداکی گئی۔درخواست کے مطابق ستمبرمیں درآمدی ایل این جی سے14.14فیصد، جوہری ایندھن سے17.59فیصد بجلی پیداکی گئی۔ستمبر میں 12 ارب 52 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی، ستمبر کے لئے ریفرنس لاگت 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔گذشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بل میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
66946